سکھر بیراج پر مرمتی کام کے دوران عارضی بند ٹوٹ گیا

واقعے کے بعد مرمتی کام اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

               
March 5, 2026 · قومی

سکھر بیراج پر مرمتی کام کے دوران پیش آنے والے ایک حادثے میں عارضی بند ٹوٹ گیا جس سے موقع پر موجود مشینری کو نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق بیراج پر دروازوں کی تبدیلی کا کام جاری تھا کہ اسی دوران گیٹ نمبر 46 اور 47 کے قریب قائم عارضی بند اچانک ٹوٹ گیا۔ واقعے کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والی زیرِ استعمال مشینری متاثر ہوئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں کسی ملازم کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعہ پیش آنے کے بعد متعلقہ حکام اور عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مرمتی کام اور حفاظتی انتظامات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔