بلوچستان عوام کا افغانستان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج سے اظہاریکجہتی
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ہرنائی میں شہریوں نے افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پرامن ریلیاں نکالیں۔
بلوچستان کے عوام نے افغانستان کی جارحیت کے خلاف پاک فوج سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا
بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ہرنائی میں شہریوں نے افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف پرامن ریلیاں نکالیں۔
تفصیلات کے مطابق ریلیوں میں سول سوسائٹی، انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پاک فوج سے والہانہ محبت کے اظہار میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ شرکاء نے افغانستان سے حالیہ دراندازی کی شدید مذمت کی اور ملکی سلامتی کے لیے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ملک بھر میں عوام افغان طالبان رجیم کی شرانگیزی کی کھل کر مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکال رہے ہیں۔