عمران خان کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ بھی طلب کی کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے ہیں۔

               
March 5, 2026 · قومی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو علاج کے لیے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

عدالت نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ بھی طلب کی کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے ہیں۔

جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تین اعتراضات دور اور دو اعتراضات برقرار رکھے گئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے۔ عدالت نے کہا کہ رجسٹرار آفس اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔