بنوں میں کمسن لڑکی پر مسلح افراد کا بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل

متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکوں کے ساتھ رہنے کے الزام میں اٹھایا گیا اور بہیمانہ تشدد کیا گیا۔پولیس

               
March 5, 2026 · قومی

بنوں: تحصیل ڈومیل کے علاقے زیرکی میں مسلح افراد نے ایک کمسن لڑکی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکوں کے ساتھ رہنے کے الزام میں اٹھایا گیا اور بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں لڑکی سے کہا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح لڑکوں کے ساتھ نہیں گھومے گی اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلے گی۔
پولیس نے بتایا کہ کیس کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں اور تشدد کے مرتکب مسلح افراد کی تلاش کی جا رہی ہے۔