ڈی آئی خان:سونے کی کان میں فائرنگ،3 افراد جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے

               
March 5, 2026 · قومی

ڈیرہ اسماعیل خان: گولڈ مائننگ کے دوران فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے شکردرہ کے قریب کوہاٹ کے جنگلات میں پیش آیا جہاں کچھ افراد سونے کی تلاش کے لیے کان کنی میں مصروف تھے۔ اسی دوران نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے گئے اور جاں بحق افراد کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔