ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ آپریشنل اخراجات کا بوجھ مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔ترجمان

               
March 7, 2026 · قومی

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے مطابق 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان ریلویز نے بتایا کہ مسافر ٹرینوں کے اضافی آپریشنل اخراجات کا بوجھ ادارہ خود برداشت کرے گا۔ اضافہ 9 مارچ سے تمام مال گاڑیوں اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں پر نافذ ہوگا، تاہم پہلے سے کی گئی بکنگ پر یہ اضافہ لاگو نہیں ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرین کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاکہ آپریشنل اخراجات کا بوجھ مؤثر طریقے سے پورا کیا جا سکے۔