سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کے لیے نیا طریقہ بتا دیا
دن کے کسی بھی حصے میں 8 سے 10 گھنٹے تک کھانے سے پرہیز کیا جائے، مثلاً صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک، تاکہ جسم خوراک کو مؤثر طریقے سے ہضم کر سکے
سائنسدانوں نے وزن کم کرنے کے لیے نیا طریقہ بتا دیا
ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے صرف ڈائٹنگ کافی نہیں، بلکہ دماغ اور آنتوں کے درمیان تعلق کو درست رکھنا بھی ضروری ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خوراک کے مخصوص اوقات اور روزے جیسا نظام اس تعلق کو بہتر کر کے وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
اس ماڈل کے مطابق دن کے کسی بھی حصے میں 8 سے 10 گھنٹے تک کھانے سے پرہیز کیا جائے، مثلاً صبح 10 بجے سے رات 8 بجے تک، تاکہ جسم خوراک کو مؤثر طریقے سے ہضم کر سکے۔ اس طریقے سے کھانے کے اوقات محدود کرنے سے جسمانی نظام بہتر رہتا ہے اور اضافی وزن کم ہوتا ہے۔
اسپین اور چین میں کیے گئے تجربات میں اس طریقہ کار کے مثبت نتائج دیکھے گئے۔ تحقیق کے مطابق وزن میں تقریباً 7.6 کلوگرام یا 7.8 فیصد کمی ممکن ہوئی، جبکہ جسمانی کارکردگی بھی بہتر رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک محفوظ، قابل عمل اور آسان طریقہ ہے، جو روزمرہ زندگی میں باآسانی اپنایا جا سکتا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ آپ اسے کب شروع کریں گے؟ آج سے یا کل سے؟