ڈیرہ غازیخان میں 4 دہشت گرد مارے گئے

سی ٹی ڈی کی کارروائی۔ 11دہشت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

               
March 9, 2026 · قومی

ڈیرہ غازی خان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ڈی جی خان کے سرحدی گاؤں جوتر میں 15دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلےمیں 4  دہشتگرد مارے گئے اور 11 دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جب کہ مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔