خضدار سے اغوا ہونے والے 11 مزدور بازیاب ہوگئے۔ پولیس کا دعویٰ
ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے واٹر چینلز کے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے تھے
March 10, 2026 · قومی
بلوچستان کے ضلع خضدار میں ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والے ایک پراجیکٹ کے اغوا ہونے والے 11 اہلکار اور مزدور بازیاب ہوگئے ہیں۔
بی بی سی کے مطابق نجنی کمپنی سے تعلق رکھنے والے ان اہلکاروں اور مزدوروں کو ضلع خضدار کے علاقے کرخ سے 22 فروری کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا گیا تھا۔
فون پر رابطہ کرنے پر خضدار پولیس کے ایک سینیئر اہلکار نے نام ظاہر کرنے کی شرط پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ تمام مغوی افراد گزشتہ شب بازیاب ہوگئے ہیں۔
پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ بازیاب ہونے والے یہ افراد ورلڈ بینک کے تعاون سے کرخ میں چلنے والے واٹر چینلز کے ایک پراجیکٹ پر کام کررہے تھے جنھیں وہاں سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔
انھوں نے بتایا کہ مغویوں میں نجی کمپنی کے پراجیکٹ مینیجر بھی شامل تھے جبکہ ان میں چھ مزدور بھی شامل تھے جن کا تعلق سندھ سے تھا۔