اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف
پیٹرول پمپس کے لیے سٹاک کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس آپشن کے استعمال کے حوالے سے باضابطہ ٹیوٹوریل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد: شہر بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے سٹاک کی رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے لیے ضلعی انتظامیہ نے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروا دیا ہے۔
اس کے تحت اسلام آباد کے 145 پیٹرول پمپس کے سٹاک کی معلومات روزانہ کی بنیاد پر اپلوڈ کی جائیں گی۔
ضلعی انتظامیہ نے سٹی اسلام آباد ایپ میں فیول پمپ ٹرانزیکشنز کا آپشن شامل کیا ہے، جس میں پیٹرول پمپس کے لیے سٹاک کی تفصیلات فراہم کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
اس آپشن کے استعمال کے حوالے سے باضابطہ ٹیوٹوریل بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈیٹا اپلوڈ کرنے میں کوتاہی کرنے والے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
رئیل ٹائم مانیٹرنگ کے ذریعے سٹاک کی قلت کا فوری طور پر پتہ چل سکے گا اور اسے بروقت دور کیا جا سکے گا۔