ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری
بارڈر کے راستے آج 15 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 111 افراد پاکستان پہنچ گئے
March 11, 2026 · قومی
فائل فوٹو
ایران میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے
ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے راستے آج 15 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 111 افراد پاکستان پہنچ گئے۔
انہوں نے بتایا کہ سرحد عبور کرنے والوں میں 5 ایرانی شہری، 48 پاکستانی بزنس مین اور 8 سی مین بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 330 طلبہ سمیت مجموعی طور پر 1121 افراد ایران سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران سے آنے والے تمام ملکی و غیر ملکی افراد حکومت بلوچستان کے مہمان ہیں ۔