گلگت بلتستان میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ،شاہراہ قراقرم بند
سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور راستے بند ہونے سے سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔حکام
March 11, 2026 · قومی
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کے کئی مقامات پر ٹریفک معطل ہو گئی ہے۔ اس وجہ سے صوبے کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
حکام کے مطابق سڑکوں کی بحالی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور راستے بند ہونے سے سیکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ راستے میں پھنسے تقریباً 60 مسافروں کو محفوظ پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔
شاہراہ قراقرم کی بحالی کے لیے متعلقہ حکام مسلسل کام کر رہے ہیں تاکہ مسافر اور مال برداری کی نقل و حرکت جلد بحال ہو سکے۔