نیدرلینڈز میں گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں کے پردے کیوں نہیں ہوتے؟

اس معاملے کی ایک تاریخی وجہ دوسری جنگ عظیم سے بھی جڑی ہے

               

 

نیدرلینڈ میں گھروں کی کھڑکیوں اور دروازوں پر عموماپردے نہیں لگائے جاتے۔اس رواج کا پس منظر کیا ہے ؟

یہ ایک گہری ثقافتی، تاریخی اور سماجی روایت ہے جس میں لوگوں نے شفافیت، برادری کے رشتوں اور کھلے پن کو بہت اہمیت دی ہے۔ ڈچ معاشرہ پرانے روایتی خیالات سے متاثر رہا ہے جن میں کہاجاتاتھا اگر تمہارے پاس چھپانے کو کچھ نہیں تو پردہ کیوں لگاو؟ ۔اس بات سے ایک قسم کا اعتماد اور ایمانداری کا پیغام ملتا ہے۔

جدید تحقیق بتاتی ہے کہ یہی وجہ پوری تصویر نہیں دیتی۔ ایک تاریخی وجہ دوسری جنگ عظیم سے بھی جڑی ہے۔جب جرمن قبضے میں سال ہا سال تک سخت قوانین کے تحت رات کو روشنی باہر جانے سے بچانے کے لیے گھروں کو مکمل طور پر ڈھکنا پڑتا تھا۔ جنگ کے بعد لوگوں نے روشنی اور آزادی کی علامت کے طور پر گھروں کیپردے کھول دیے جس کے بعد یہ روایت پڑگئی۔

مزید تفصیل وڈیومیں۔