اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار

اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض حصوں میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

               
March 12, 2026 · قومی

اسلام آباد: اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض حصوں میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز ہونے والی تیز بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم اپر کوہستان کے متعدد حصے بند ہو گئے تھے۔ شانگلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاط برتنے اور خراب موسم کے دوران حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی ہے۔