نہال ہاشمی کو گورنر سندھ مقرر کرنے کا فیصلہ

ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

               
March 12, 2026 · قومی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعظم نے اس سلسلے میں تقرری کی سمری صدر پاکستان کو منظوری کے لیے ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نہال ہاشمی سے ملاقات کی اور انہیں بطور گورنر سندھ تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

صدر پاکستان کی جانب سے سمری پر دستخط ہوتے ہی نہال ہاشمی کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور وہ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

نہال ہاشمی مسلم لیگ ن کے سرگرم اور وفادار رہنما ہیں، اور ان کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو صوبے میں پارٹی کے سیاسی اثر و رسوخ کو مضبوط کرنے اور وفاقی حکومت کی پالیسیوں کے نفاذ کے لیے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔