کرسی کانٹوں کی سیج ہے۔آئینی طریقے سے فرائض نبھاؤں گا۔ نامزد گورنر نہال ہاشمی
رہائش گا ملیر کالابورڈ میں عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور انہیں مبارکباد دیتے رہے
مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنما اور نامزد گورنر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کانٹوں کی سیج ہے کوشش کروں گا کہ آئینی و قانونی طریقے سے اپنے فرائض نبھاؤں۔
نامزد گورنر سندھ نہال ہاشمی رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔ ان کی رہائش گا ملیر کالابورڈ میں عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی اور انہیں مبارکباد دیتے رہے۔نہال ہاشمی کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ پاک کا شکر گزار ہوں کہ مجھے عوام کی خدمت کا موقع ملا ہے۔ اللہ پاک مجھے استقامت عطا فرمائے۔
نہال ہاشمی نے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا۔
سندھ کے نئے گورنر نہال ہاشمی آج سہ پہر چار بجے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ان سے حلف لیں گے۔