ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی قرار

بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹوکاپی طلب کررہے ہیں

               
March 13, 2026 · قومی

ترجمان نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل شناختی کارڈ فزیکل شناختی کارڈ کے مساوی ہے۔

بیان کے مطابق بعض سرکاری دفاتر، ادارے ڈیجیٹل کے بجائے فزیکل کارڈ یا فوٹوکاپی طلب کررہے ہیں، یہ طرزِعمل مروجہ قانونی وضابطہ جاتی فریم ورک کے منافی ہے، نادرا آرڈیننس کے تحت ڈیجیٹل شناختی ضوابط تشکیل دئیے گئے۔ یہ ضوابط ڈیجیٹل شناختی اسناد کو شناخت کا درست ثبوت قرار دیتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق شناختی کارڈ کی غیر ضروری فوٹو کاپیوں کی ضرورت  کم ہوتی ہے، تمام سرکاری محکمے، عوامی و مالیاتی ادارے، ٹیلی کام آپریٹرز ان احکامات کی پابندی یقینی بنائیں۔ شہری اپنی شکایات نادرا کے سرکاری شکایتی نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔