ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا

نہال ہاشمی سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حلف لیا ، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں

               
March 13, 2026 · قومی
فوٹوسوشل میڈیا

فوٹوسوشل میڈیا

کراچی : ن لیگ کے رہنما نہال ہاشمی نے گورنر سندھ کے عہدےکا حلف اٹھا لیا۔

گورنر سندھ کی تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، ضیا لنجار، ناصر شاہ اور ذوالفقار شاہ نے شرکت کی۔

تقریب میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن،  علی اکبر گجر سمیت مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما اور کارکنان بھی شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ  سندھ مرا د علی شاہ بھی تقریب میں شریک ہوئے،نہال ہاشمی سے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے حلف لیا۔

شرارت کی سیاست نہیں کریں گے، نہال ہاشمی

نو منتخب گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں کریں گے، نواز شریف نے ادنیٰ کارکن کو یہ مقام دیا ہے۔

نہال ہاشمی نے حلف برداری کے بعد مزار قائدپر حاضری دی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں نہال ہاشمی نے کہا کہ سندھ کی ترقی اور خوشحالی کےلیےکام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جتنے بھی وفاقی ادارے ہیں وہ فعال ہوکر سندھ کی ترقی کے لیے کام کریں گے، ہم مل بیٹھ کر سیاست کریں گے، شرارت کی سیاست نہیں کریں گے۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں، جن کی بدولت ہم آج آزاد ہیں۔