پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ۔ نوٹیفکیشن جاری
ہائی اسپیڈ ڈیزل 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی فروخت
March 14, 2026 · قومی
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں آئندہ مدت کیلئے برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کےمطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر کی موجودہ قیمت پر ہی فروخت کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں کے رجحان اور ملکی معاشی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔