حکومت خیبرپختونخوا نے بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی

حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں،اسی لیے بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

               
March 14, 2026 · قومی

ٹرانس پشاور کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیشِ نظر بی آر ٹی کرایوں میں اضافے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوائی گئی تھی،

تاہم وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اسے منظور نہ کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ حکومت عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے حق میں نہیں،

اسی لیے بی آر ٹی بسوں کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔