اسلام امن اور رواداری کا پیغام دیتا ہے۔وزیراعظم شہبازشریف

مذہبی تعصب اورعدم برداشت معاشرتی ہم آہنگی کو کمزور کرتے ہیں۔پیغام

               
March 15, 2026 · قومی

اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنےپیغام میں کہا کہ مذہبی تعصب اورعدم برداشت معاشرتی ہم آہنگی کو کمزور کرتے ہیں،مہذب معاشرے عقائد کی بنیاد پر انسانی حقوق میں تفریق نہیں کرتے،پاکستان اسلاموفوبیا کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔

شہباز شریف نےکہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق تمام انسان مساوی حقوق رکھتے ہیں۔ اسلام امن اور رواداری کا پیغام دیتا ہے۔ اسلام کو انتہا پسندی سے جوڑنا لاعلمی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قرارداد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کی حوصلہ شکنی کرتی ہے۔

وزیراعظم نےکہا کہ پاکستان نے ہمیشہ عالمی فورمز پر اسلاموفوبیا کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے کوششیں جاری رہیں گی۔