عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں ہوں گی ؟وزیراعظم نے منظوری دیدی

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران سفر اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بروقت انتظامات کریں۔

               
March 15, 2026 · قومی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے مطابق جمعہ 20 مارچ اور ہفتہ 21 مارچ کو ملک بھر میں عید کے موقع پر چھٹیاں ہوں گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے رسمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزید برآں، اتوار 22 مارچ اور پیر 23 مارچ کو یوم پاکستان کی وجہ سے عام تعطیل ہوگی، جس کے باعث 22 اور 23 مارچ کی تعطیلات کو ملا کر کل 4 روزہ چھٹیاں ہوں گی۔

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران سفر اور دیگر سرگرمیوں کے حوالے سے بروقت انتظامات کریں۔