ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے

               
March 16, 2026 · قومی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ کل شام ملک کے شمال مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، چترال، ایبٹ آباد، سوات، کوہستان، شانگلہ، پشاور، کرم، کوہاٹ، باجوڑ اورہری پورمیں بارش متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ژوب، بارکھان، چمن اورزیارت میں بھی مطلع ابر آلود رہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات اور اٹک سمیت پنجاب میں بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 مارچ کی رات ایک اور مغربی سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔