عید کی چھٹیوں میں بارش۔ژالہ باری کا امکان
بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور ژالہ باری امکان بھی ہے
March 16, 2026 · قومی
محمکہ موسمیات نے عید الفطر سے قبل اور عید کی چھٹیوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک نیا موسمی نظام شمالی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے والا ہے، جس کی وجہ سے ابتدا میں صرف بالائی علاقوں میں بارش متوقع ہے اور بعد میں یہ ملک کے دیگر حصوں تک بھی جا سکتی ہے۔