وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور کی ملاقات ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی روابط، باہمی تعاون اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے قائم مقام امریکی ناظم الامور زکری ہارکن رائیڈر نے ملاقات کی جس میں پاک امریکا دوطرفہ تعلقات اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی روابط، باہمی تعاون اور علاقائی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سفارتی روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لiے مؤثر سفارتی مکالمہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے علاقائی کشیدگی کم کرنے اور پائیدار امن کے قیام کی ضرورت کو بھی اجاگر کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر رابطوں کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔