27 ویں شب کے موقع پر رات بھر خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری رہا

کراچی کی سیکنڑوں مساجد میں تکمیل القرآن مجید کی سعادت حاصل کی گئیں

               
March 17, 2026 · قومی
تمام مساجد و امام بارگاہوں پرقواعد لاگو ہوں گے، فائل فوٹو

تمام مساجد و امام بارگاہوں پرقواعد لاگو ہوں گے، فائل فوٹو

رمضان المبارک کی 27 ویں شب ملک بھر کی طرح کراچی میں مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔شہر بھر کی مساجد خصوصی عبادات کا سلسلہ سحری تک جاری رہا۔27 ویں شب کوکراچی کی سیکنڑوں مساجد میں تکمیل القرآن مجید کی سعادت حاصل کی گئیں۔جس کے بعد علمائے کرام نے اپنے خطبات میں شب قدر کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

مساجد میں نوافل ادا کیے گئے۔ان اجتماعات میں گناہوں سے توبہ ۔رزق میں برکت ۔مرحومین کی مغفرت سمیت ملک میں امن۔ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں گئیں۔ان اجتماعات کے بعد کئی مساجد میں سحری کا اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ افضل ترین رات یعنی ‘لیلۃ القدر’ کی تلاش میں مسلمان شب بیداری اور عبادات کا خصوصی اہتمام کرتے ہیں۔لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر اور برکت والی رات کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔طاق راتوں کی تعداد 5 ہے جن میں سے کوئی بھی رات لیلۃ القدر ہوسکتی ہے اور اس شب کو تلاش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیلۃ القدر میں عبادت کا ثواب ہزار راتوں سے بہتر ہوتا ہے۔ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی رمضان کی 27 ویں شب مساجد کے ساتھ گھروں میں بھی عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔