حکومت سندھ، عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

عیدالفطر کی دو چھٹیاں ہوں گی، عید کی چھٹیاں 20 اور 21 مارچ 2026 کو ہوں گی , نوٹیفکیشن جاری

               
March 17, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: حکومت سندھ نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیف سیکرiٹری سندھ آصف حیدر شاہ کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے عیدالفطر کی دو چھٹیاں ہوں گی، عید کی چھٹیاں 20 اور 21 مارچ 2026 کو ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت سندھ پہلے ہی 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی دو روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے، 22 مارچ کو اتوار کی معمول کی چھٹی ہوگی اور 23 مارچ کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔