پشاور میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے، 2 اہلکار زخمی

زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

               
March 17, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے  تھانہ بڈھ بیر کی چوکی زنگلی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا ہے۔

تھانہ بڈھ بیر کی چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے، جس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچے، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلیے فوراً لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کی بھرپور جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے۔