ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری۔کراچی میں بھی آج بارش متوقع
پنجاب میں ملتان سرگودھا گوجرانوالہ، رحیم یار خان میں بادل برس رہے ہیں
ملک مختلف شہروں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ میں بنوں،جنوبی وزیرستان، پنجاب میں ملتان سرگودھا گوجرانوالہ، رحیم یار خان میں بادل برس رہے ہیں،جبکہ گھوٹکی،اوباڑو میرپور ماتھیلو،دادو اور بلوچستان کے شہر مستونگ اور گردو نواح اور آزاد کشمیر میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان بھی ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں رات کے وقت کم سے کم درجۂ حرارت 23.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں شمال مشرق سے 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔