پشاور: ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا فائرنگ سے زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں کاشف حسین جیلانی زخمی ہوگئے، انہیں پاؤں میں ایک گولی لگی ۔

               
March 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

پشاور : ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پشاور کے علاقے چمکنی میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی خیبرپختونخوا کاشف حسین جیلانی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کاشف حسین جیلانی زخمی ہوگئے، انہیں پاؤں میں ایک گولی لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کاشف حسین جیلانی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔