پنجاب حکومت نے عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا

19 مارچ تا 21 مارچ (بروز جمعرات تا ہفتہ) عید الفطر کی 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی ، نوٹیفکیشن

               
March 18, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: پنجاب حکومت نے عید الفطر کی 3 روزہ تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 19 مارچ تا 21 مارچ (بروز جمعرات تا ہفتہ) عید الفطر کی 3 سرکاری تعطیلات ہوں گی جبکہ 22 مارچ کو اتوار کا دن ہے اور 23 مارچ کو بھی سرکاری چھٹی ہوگی، اس طرح عید پر پنجاب کے سرکاری ملازمین کو جمعرات سے پیر تک 5 چھٹیاں ملیں گی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔