کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرا برادری آج عید الفطر منا رہی ہے
نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
March 19, 2026 · قومی
کراچی سمیت ملک بھر میں بوہرا برادری نے آج عید الفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی۔ کراچی میں عید کا مرکزی اجتماع طاہری مسجد صدر میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں افراد نے نماز عید ادا کی۔
اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ عبادت گزاروں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی بوہرا برادری نے عید الفطر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی اور خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔