شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے
لاہور میں شوال 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا۔ Lahore میں ہونے والا یہ اجلاس چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور کے کوہسار بلاک میں ہوگا۔
اجلاس میں کمیٹی کے ارکان کے علاوہ محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔
خلائی تحقیقاتی ادارے سپارکو نے پیش گوئی کی ہے کہ آج چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔
دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد وہاں رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر جمعہ کو منائی جائے گی۔ اسی طرح یو اے ای اور قطر نے بھی جمعہ کے روز عید الفطر منانے کا اعلان کیا ہے۔
تاہم افغانستان میں مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد آج عید الفطر منائی جا رہی ہے، جسے وہاں کی عدالت نے درست قرار دیا ہے۔