قطر اور سعودی عرب کا پاکستان کی جانب سے عید پر آپریشن روکنے کا خیرمقدم

مذاکرات ہی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں، اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایسی پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔

               
March 19, 2026 · قومی

ریاض اور دوحہ: سعودی عرب اور قطر نے پاکستان کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر افغانستان میں جاری انسدادِ دہشت گردی کارروائی عارضی طور پر روکنے کے فیصلے کو سراہا ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے اس جنگ بندی کو امن کی طرف ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ہی مسائل کے حل کا بہترین ذریعہ ہیں،

اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ایسی پیش رفت حوصلہ افزا ہے۔

دوسری جانب قطر نے بھی اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے

اور مستقبل میں مستقل جنگ بندی کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے عید الفطر کے پیش نظر افغانستان میں جاری آپریشن کو عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا،

جو محدود مدت کے لیے نافذ رہے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اگر سرحد پار سے دراندازی جاری رہی تو کارروائیاں دوبارہ شروع کی جا سکتی ہیں۔