لاہور:گھریلو ناچاقی پر شہری نے بیٹے کو قتل، بیوی اور بیٹی کو زخمی کر کے خودکشی کر لی

زخمی بیوی اور بیٹی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے

               
March 19, 2026 · قومی

لاہور: ڈیفنس اے میں گھریلو ناچاقی کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو زخمی اور بیٹے کو قتل کر دیا، پھر خودکشی کر لی۔

واقعے کے مطابق سرفراز نے بیوی شہناز اور بیٹی فاطمہ کو زخمی کر دیا جبکہ بیٹے عبداللہ کوقتل کر کے خود زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ایس پی کینٹ اختر نواز اور اے ایس پی ڈیفنس بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

زخمی بیوی اور بیٹی کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ قتل ہونے والے بیٹے اور ملزم کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دی گئی ہے۔

ایس پی کینٹ نے بتایا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات جاری ہیں اور مزید کارروائی ضابطے کے مطابق کی جا رہی ہے۔