نادرا نےعیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کردیا

نادرا مراکز 19 اور 20 مارچ کی درمیانی شب 12 بجے بند کر دیے جائیں گے تاکہ تعطیلات کے انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔

               
March 19, 2026 · قومی

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے عید الفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

نادرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بھر میں تمام نادرا دفاتر 20 سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ  نادرا مراکز 19 اور 20 مارچ کی درمیانی شب 12 بجے بند کر دیے جائیں گے تاکہ تعطیلات کے انتظامات مکمل کیے جا سکیں۔

بیرونِ ملک نادرا دفاتر متعلقہ سفارتخانوں میں خدمات جاری رکھیں گے تاکہ بین الاقوامی سروسز متاثر نہ ہوں۔