پشاور اوروزیرستان کے کئی علاقوں،کراچی میں بوہرہ برادری نے بھی عیدمنائی
صوبائی دارالحکومت کے نواحی علاقے سفید سنگ میں مقامی سطح پر چاند نظر آنے کے دعووں کے بعد نماز کی ادائیگی
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل عیدالفطر منائے جانے کے واقعات سامنے آئے ہیں، جہاں بعض مقامات پر شہریوں نے نماز عید ادا کرلی ؎ملک کے دیگر حصوں میں آج 29واں روزہ ہے۔
سفید سنگ پشاور اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں عیدالفطر منائی گئی۔
پشاور کے نواحی علاقے سفید سنگ میں مقامی سطح پر چاند نظر آنے کے دعوے کے بعد عیدالفطر کی نماز ادا کردی گئی۔لوگوں نے بڑی تعداد میںنمازاداکی اور ایک دوسرے کو مبارکباد بھی دی۔ اسی طرح جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے انگور اڈا میں بھی عیدالفطر منانے کا اعلان کیا گیا۔
مقامی مذہبی رہنمائوں نے باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں چاند نظر آنے کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شمالی اور جنوبی وزیرستان کے دیگر علاقوں میں بھی مقامی سطح پر عیدالفطر منانے کی اطلاعات ہیں، جہاں شہریوں نے نماز عید ادا کی اور مذہبی جوش و خروش کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم بوہری برادری بھی آج عید الفطر جوش و جذبے کے ساتھ منارہی ہے اور نماز عید کی ادائیگی کے بعد ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں، عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے علاقے صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمازِ عید ادا کی، شہر قائد کے علاقوں پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، اس موقع پر بوہری جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں اور ملکی امن و استحکام کے لیے دعا کی۔
افغانستان میں بھی جمعرات کو عید منائی گئی۔ قندھارمیں اس حوالے سے بڑااجتماع منعقد کیا گیا۔
پشاور کی سفید سنگ مسجد میں سعودی عرب سے بھی ایک دن پہلے عید
وجہ سامنے آگئی pic.twitter.com/eybN2xanLE— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) March 19, 2026