پاکستان نے امریکی ڈائریکٹر قومی انٹیلی جنس کا میزائل پروگرام سے متعلق بیان مسترد کر دیا

پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کہیں کم ہے،ترجمان دفتر خارجہ

               
March 19, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

برطانوی سیکریٹری خارجہ اس وقت پاکستان میں ہیں، ان کے دورے کے اختتام پر تفصیلی بیان جاری کریں گے، فائل فوٹو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک صلاحیتیں مکمل طور پر دفاعی نوعیت کی حامل ہیں،اسٹریٹجک صلاحیتوں کا مقصد قومی خودمختاری کا تحفظ اور امن واستحکام کو برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام بین البرِاعظمی حد سے کہیں کم ہے،بھارت کے مقابلے میں قابلِ اعتماد کم ازکم دفاعی صلاحیت کے نظریئے پر مبنی ہے، بھارت کے زائد فاصلے تک مار کرنے والے میزائل خطے کیلئے باعثِ تشویش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی احترام،عدم امتیاز اور تعمیری روابط کے فروغ کیلئے پر عزم ہے، پاکستان ایک متوازن اور محتاط طرزِ عمل اختیار کرنے پر زور دیتا ہے۔