فیلڈ مارشل عاصم منیرسمیت تمام سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
عید اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کی پائیداراقدار کی عکاسی کرتی ہے۔ فیلڈ مارشل
March 21, 2026 · قومی
فیلڈمارشل عاصم منیر سمیت تمام سروسزچیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق افواجِ پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید اتحاد، ہمدردی اور شکرگزاری کی پائیداراقدار کی عکاسی کرتی ہے، افواج پاکستان کی عیدکی اصل روح وطن عزیزکی خدمت اوردفاع ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کے جوان گھروں سے دور قوم کیلئے امن وسلامتی کو یقینی بنارہےہیں، پاکستان کادفاع کرنے والے بہادر مرد وخواتین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، دعا ہےعید پاکستان اورامت مسلمہ کیلئے امن اور خوشحالی لائے۔