عید کے دن عمران خان کی بیٹوں سے بات ہوگئی
بیٹوں قاسم اور سلیمان نے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا-عید کے دن اپنے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک بات کرنے کا موقع ملا۔
March 21, 2026 · قومی
بانی پی ٹی آئی نے عید کے دن بیٹوں سے فون پر بات کرکے خوشی کا اظہار کیا
اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو عید کے دن اپنے بیٹوں سے 25 سے 30 منٹ تک بات کرنے کا موقع ملا۔
گفتگو کے دوران بیٹوں قاسم اور سلیمان نے والد کی صحت کے بارے میں دریافت کیا
اور بانی پی ٹی آئی اپنے بیٹوں سے بات کرکے خوش ہوئے۔ وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ عید کے دن بچوں سے بات کروائی جائے گی۔