سینیٹر شیری رحمان کی اکلوتی صاحبزادی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئیں

ماروی خورشید ملک کی نمازِ جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی ،خاندانی ذرائع

               
March 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان کی اکلوتی صاحبزادی ماروی خورشید ملک انتقال کر گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ماروی خورشید ملک کی نمازِ جنازہ کل کراچی میں ادا کی جائے گی ۔ اس اچانک اور المناک خبر پر سیاسی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

مختلف سیاسی رہنماؤں اور سماجی شخصیات نے سینیٹر شیری رحمان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

اولاد کا بچھڑ جانا ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے ، مریم نواز کا شیری رحمٰن سے اظہار تعزیت

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے-

وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اورمرحومہ کے لئے دعا مغفرت کی-

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہاکہ والدین کے لیے اولاد کا بچھڑ جانا ایک ناقابلِ برداشت صدمہ ہوتا ہے، جس کا مداوا ممکن نہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمٰن اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔