گل پلازہ کے بیسمنٹ میں پھر آگ بھڑک اٹھی

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، آگ بجھانے کا عمل جاری

               
March 22, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی کے مصروف ترین تجارتی مرکز گل پلازہ کے بیسمنٹ میں اتوار کو عید کے دوسرے دن اچانک پھر آگ بھڑک اٹھی۔ مارکیٹ بند ہونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ فائر حکام کے مطابق بیسمنٹ میں آگ بجھانے کا عمل جاری ہے.

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ نشے کے عادی شخص سے لگی، جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کے نے ابتدا میں بتایا تھا کہ ایک دکان کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے، جس کے باعث فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں گل پلازا پہنچ گئیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت پہلے سے سیل تھی، آگ بیسمنٹ میں لگی۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر علم نہیں آگ کتنی دکانوں میں لگی ہے، ٹیم اندر جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایڈیشنل کمشنر کراچی جنوبی نے کہا کہ 3 فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔