پاکستان بامقصد مذاکرات کی میزبانی کیلیے تیار ہے ، وزیراعظم
خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں ، شہباز شریف
فائل فوٹو
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاری بحران کے خاتمے کےلیے بامقصد مذاکرات کی میزبانی کےلیے تیار ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی میزبانی کرنا پاکستان کے لیے باعث فخر ہے۔ خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کےلیے مذاکرات ضروری ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے کےلیے مذاکرات کی جاری کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور ایران کی رضامندی سے مشروط جامع تصفیے کے لیے مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کو تیار ہے۔
Pakistan welcomes and fully supports ongoing efforts to pursue dialogue to end the WAR in Middle East, in the interest of peace and stability in region and beyond. Subject to concurrence by the US and Iran, Pakistan stands ready and honoured to be the host to facilitate…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 24, 2026
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نتیجہ خیز مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے میربانی کے حوالے سے تیار ہے اور اسے اعزاز سمجھتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی ہے۔