پنجاب میں وفاقی دفاتر کیلیے ورک فرام ہوم ماڈل کل سے نافذ ہوگا

سرکاری دفاتر اب صرف پیر سے جمعرات (4 دن) کھلے رہیں گے،جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی۔

               
March 24, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ذرائع کے مطابق اہم فیصلے مشرق وسطیٰ (ایران جنگ) سے پیدا ہونے والے توانائی بحران اور تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے لیے گئے ہیں۔ سرکاری دفاتر اب صرف پیر سے جمعرات (4 دن) کھلے رہیں گے۔

اِسی طرح جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو تعطیل ہوگی، جب کہ بینکوں، ہسپتالوں، صنعت اور زراعت جیسے ضروری شعبوں پر یہ اطلاق نہیں ہوگا۔)

دوسری جانب ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق دفاتر میں ایک وقت میں صرف 50 فیصد عملہ حاضر ہوگا،ل باقی 50 فیصد ورک فرام ہوم (گھر سے کام) کرے گا۔

پہلا گروپ 50 فیصد پہلے دو دن (مثلاً پیر-منگل) دفتر آئے گا اور باقی دن گھر سے کام کرے گا، دوسرا گروپ اگلے دو دن (بدھ-جمعرات) دفتر آئے گا اور باقی دن گھر سے کام کرے گا۔

خیال رہے ورک فرام ہوم ماڈل نافذ کرنے کی تیاری مکمل ہے، اہم وزارتوں اور محکموں میں نئے شیڈول کا اطلاق کل سے شروع ہو گا۔