ایندھن کی بچت کے لیے وفاق کے فیصلوں پر عمل کریں گے۔ شرجیل میمن

وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت بھی عمل کرے گی۔

               
March 25, 2026 · قومی

سندھ کے سینیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایندھن کی بچت کے لیے وفاقی حکومت جو فیصلہ کرے گی اس پر عمل کریں گے۔

کفایت شعاری سے متعلق حکومت سندھ کے اقدامات پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ وفاقی حکومت کے تمام فیصلوں پر عمل کررہی ہے، ایندھن کے ذخائر محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے 3 ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جمعے کو ورک فرام ہوم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتی ہے تو سندھ حکومت بھی عمل کرے گی۔