افواج پاکستان نے افغان طالبان سے لیا گیا 32 سکوئر کلومیٹر زمین کا حصہ ہمیشہ کے لیے بند کر دیا

یہ علاقہ گُدھوانہ انکلیو کے نام سے جانا جاتا ہے جو ژوب سیکٹر میں واقع ہے

               
March 25, 2026 · قومی

ژوب سیکٹر، گُدھوانہ انکلیو پاک فوج نے پاکستان-افغانستان سرحد پر ایک بڑی حکمت عملی کے تحت 32 مربع کلومیٹر کے اسٹریٹجک علاقے کو مکمل طور پر اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ یہ علاقہ گُدھوانہ انکلیو کے نام سے جانا جاتا ہے جو ژوب سیکٹر میں واقع ہے

تفصیلات کے مطابق فروری 2026 کے آخر میں افغان سرزمین سے تعلق رکھنے والے طالبان سے منسلک عناصر کی جانب سے پاکستانی چوکیوں پر حملے کے جواب میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے محدود آپریشن کیا۔ اس آپریشن کے نتیجے میں 32 مربع کلومیٹر کا یہ علاقہ پاک فوج کے قبضے میں آگیا۔

اب تازہ ترین پیش رفت میں افواجِ پاکستان نے اس پورے علاقے میں سرحدی باڑ (فینسنگ) نصب کر کے اسے مستقل طور پر بند کر دیا ہے۔ڈرون فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہاڑی اور صحرائی علاقے میں جدید سرحدی باڑ لگائی جا رہی ہے، جو نہ صرف سرحد کی حفاظت کو یقینی بنائے گی بلکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو بھی روکے گی۔
فوٹیج میں “Fencing of Gudhwana Enclave – Zhob Sector” کا ٹیکسٹ بھی نظر آتا ہے۔

یہ علاقہ پہلے افغان طالبان کے زیرِ اثر تھا اور پاکستان مخالف دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتا تھا۔پاک فوج نے علاقے میں مکمل کلیئرنس آپریشن کیا، جس کے بعد باڑ لگا کر اسے “ہمیشہ کے لیے بند” کر دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے یہ اقدام سرحد کی مکمل سیکورٹی اور ملک کی خودمختاری کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔