شہباز شریف اور قطری امیر کے درمیان فون پر رابطہ، سفارتی کوششوں پر گفتگو

پاکستان قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے خلاف حملوں مذمت کرتا ہے ، وزیر اعظم

               
March 25, 2026 · اہم خبریں, قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ اعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے اور انھیں ’پاکستان کی سفارتی رسائی اور امن کی کوششوں‘ سے آگاہ کیا ہے۔

وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قطری امیر کو بتایا کہ ’پاکستان نے مسلسل تمام فریقوں سے کشیدگی کم کرنے اور بات چیت اور سفارتکاری کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔‘

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان قطر اور دیگر خلیجی ممالک کے خلاف حملوں مذمت کرتا ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔