لاہور: ذہنی مریض اسپتال سے ایمبولینس لے کر فرار
ایم ایس ہوں چارج لینے آیا ہوں، مریض نے پولیس کو بیان دیا کہ میں خون دینے اسپتال آیا تھا، پولیس ذرائع
March 26, 2026 · قومی
لاہور: مینٹل اسپتال میں انوکھی واردات رپورٹ ہوئی ہے جہاں سے ایک مریض ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مریض کو حراست میں لے لیا۔
مینٹل اسپتال لاہور میں داخل مریض اسپتال سے ایمبولینس لے کرفرار ہوگیا اور ایمبولینس لے کر شاہدرہ اسپتال پہنچ گیا۔
پولیس نے ایمرجنسی کال پر فوری کارروائی کی اور شاہدرہ اسپتال سے ذہنی مریض کو حراست میں لے لیا اور ان کے قبضے سے ایمبولینس بھی برآمد کرلی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ذہنی مریض اسپتال جا کر کہتا رہا ایم ایس ہوں چارج لینے آیا ہوں جبکہ مریض نے پولیس کو بیان دیا کہ میں خون دینے اسپتال آیا تھا۔
پولیس کے مطابق اسپتال انتظامیہ کی جانب سے تاحال کارروائی کے لیے کوئی درخواست نہیں دی گئی۔
ذرائع کے مطابق مریض 2022 سے مینٹل ہسپتال میں داخل ہے، مینٹل ہسپتال انتظامیہ کی غفلت نے شہریوں کی جان خطرے میں ڈالے رکھی۔