پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار

عالیہ حمزہ ملک لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے موجود تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

               
March 26, 2026 · قومی

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کو لاہور سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

قریبی ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ ملک لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے موجود تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد انہیں کسی محفوظ اور نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے، تاہم تاحال حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔