پروفیسرآف اینستھیزیا کی چار آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افصال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

               
March 26, 2026 · قومی

پنجاب: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں پروفیسرآف اینستھیزیا کی چار آسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افصال احمد نے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔

کامیاب ہونے والے امیدواروں میں فائقہ قربان، رضا فرخ، محمد عثمان محسن اور سلمان عطر قریشی شامل ہیں۔

کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی آویزاں کر دی گئی ہیں اور سفارشات جلد پنجاب حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔